دنانیر مبین کے بریک اپ کی افواہیں، انسٹاگرام سرگرمی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

دنانیر مبین کے بریک اپ کی افواہیں، انسٹاگرام سرگرمی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام سرگرمیوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں بعض صارفین ان کی اسٹوریز، معنی خیز اقوال اور مختلف پوسٹس کو لائک کرنے کو ان کی ذاتی زندگی میں ممکنہ تبدیلی سے جوڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا خیال ہے کہ دنانیر مبین کی حالیہ پوسٹس کسی جذباتی دور یا ذاتی زندگی میں تبدیلی کی جانب اشارہ ہوسکتی ہیں، تاہم ان قیاس آرائیوں کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔یہ چہ مگوئیاں اس پس منظر میں بھی سامنے آئی ہیں جب ماضی میں دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کے مبینہ تعلق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔تاہم دنانیر مبین اور احد رضا میر دونوں نے کبھی باضابطہ طور پر کسی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔ اسی طرح دنانیر مبین نے بھی حالیہ بریک اپ سے متعلق کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا، اس لیے سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کو فی الحال محض قیاس آرائی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔