جماعت اسلامی: کل پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دے دی گئی

جماعت اسلامی: کل پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دے دی گئی

حافط نعیم  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری والی سطح پر لانے کے مطالبے پر پورے ملک میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں، اس کے باوجود پاکستان میں عوام کو مہنگا پٹرول مل رہا ہے۔ ان کے مطابق پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر فکس ہونی چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں سے عوام پر بھاری بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور اس وقت عوام سے مختلف مدوں میں اربوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق نوجوانوں اور عام شہریوں پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کے نام پر گزشتہ سال بڑی رقوم وصول کی گئیں، جبکہ بعض طبقات ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز مافیا سے نجات حاصل کی جائے تو پٹرول کی قیمت خود بخود کم ہو سکتی ہے۔