گجرپورہ کے علاقے میں خاوند کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے میں پولیس نے مقتولہ کی ساس صباء کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عبدالرحمن اور دیور دلاور کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔
دو روز قبل عبدالرحمن نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی طوبی کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے والد یوسف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں شوہر عبدالرحمن، دیور دلاور اور ساس صباء کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔