لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور میں منعقد ہونے والی 3868 مجالس اور 458 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وہ پولیس لائنز قلع گجر سنگھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید بھی موجود تھے۔