لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے کنٹرول رومزمیں اضافہ کر دیا گیا، تعداد 3 سے بڑھ کر 6 کر دی گئی۔ ہر ڈویڑن میں ایک کنٹرول روم ہو گا جو متعلقہ ایس پیز کی زیر نگرانی کام کرے گا۔متعلقہ ڈویڑنل ایس پی اپنے علاقے میں ٹریفک کے مسائل کو دیکھے گا۔ 15 پر کالر کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کنٹرول رومز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ۔