6 محرم الحرام : 930 عزاداری جلوس، 3835 مجالس

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چھٹے روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 6 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد افسران و اہلکار وں نے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ محرم الحرام کے چھٹے روز صوبائی دارالحکومت میں 3 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے۔صوبہ بھر میں 930 عزاداری جلوس اور 3835 مجالس منعقد ہوئیں۔ لاہور میں 6 محرم کی مناسبت سے 56 عزاداری جلوس برآمد ہوئے اور 416 مجالس منعقد ہوئیں۔ صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 22 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار وں نے معاونت فراہم کی۔