لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس کے جنرل ہولڈ اپ کے دوران ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ای چالان نادہندگان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک موٹر سائیکل کی ملکیت چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ محمد جمشید نامی شہری کے نام پر 1743 موٹر سائیکلیں، رکشے اور دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔