معاہدے پر عملدرآمد ضروری، خطے میں پائیدار سیکیورٹی مشترکہ کوششیں ناگزیر ، چین

غیر متوقع بحران اور نظر انداز کیے گئے خطرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، خطے میں پائیدار سیکیورٹی کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل اور موثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو خطے میں پائیدار سکیورٹی ڈھانچے کی بنیاد رکھنے کیلئے  مل کر کام کرنا چاہیے۔چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ عالمی نظام کو مسلسل نئے چیلنجز اور بحرانوں کا سامنا ہے، جبکہ دنیا عدم استحکام کے ایک خطرناک دور میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق غیر متوقع بحران اور طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے خطرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں