علیمہ خانم کی درخواست پروکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت 24 جون تک ملتوی

راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی درخواست پروکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی ہے علیمہ خانم کی جانب سے21 عدالتی گواہان کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکشن 540 سی آر پی سی کے تحت عدالت کسی بھی وقت کسی گواہ کو طلب کر سکتی ہے ہم نے جن21 گواہان کی فہرست دی وہ اس کیس کے اہم گواہ ہیں