دفعہ 144 کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہورہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ اور اسکے تحت عائد پابندیوں کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وکیل کو درخواست قابل ِ سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عبہر گل خان نے شیخ امتیاز محمود اور اعجاز شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل کا موقف تھا کہ پنجاب بھرمیں دفعہ 144 کو بظاہر سیاسی جماعت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،نظر بندیوں کیساتھ ساتھ دفعہ 144 کا نفاد کیا جارہا ہے،عدالت دفعہ 144 کے غیر قانونی نفاذ کو کالعدم قرار دے۔