پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود متوازن اور بہترین بجٹ دیا :شافع حسین

صوبائی وزیر  نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی معاشی ٹیم کو شاندار بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی
 لاہور (یواین پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود آئندہ مالی سال کیلئے متوازن اور بہترین بجٹ دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی معاشی ٹیم کو شاندار بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ رواں مالی سال مختلف سکیموں کے تحت ایک لاکھ 10ہزارسے زائد کاروباری افراد کو 125ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے ایسے تاریخ ساز اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن سے پنجاب کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگی۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ آئندہ مالی سال 190ارب روپے کی لاگت سے صنعتی ترقی اینڈ ایکسپورٹ پروموشن فنانسنگ پروگرام شروع کیا جارہا ہے،اس بڑے پروگرام کے تحت 463 صنعتی منصوبوں کو رعایتی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔پروگرام کے تحت 5ارب  روپے کی مالیت تک درمیانے اور بڑے درجے کے کاروباری شعبوں کو رعایتی قرضے فراہم کئے جائیں گے اس قرض کی واپسی کی مدت 10سال ہوگی۔اس پروگرام سے 1300ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری اور 29400 براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوئے کی توقع ہے