پاکستان کا بجٹ متوازن ہے:غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی بجٹ پر غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ متوازن ہے۔ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان نے دفاعی بجٹ بڑھایا ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد متوقع تھا، بجٹ میں ریونیو میں اضافے پر توجہ ہے، ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے تناسب سے 3.6 فیصد رکھا گیا ہے، جو اصل میں 5.1 فیصد ہو گا، بجٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ معاشی نمو 3.6 فیصد رہے