اسلام آباد (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پراپنے بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر مہنگائی کے خلاف بڑے مظاہرے کرے گی،اب پٹرول کی قیمت میں 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلیگا، وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے اورقیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے‘بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے