نادہندگان کے خلاف لیسکو کی کارروائیاں جاری ڈسکو سپورٹ یونٹ نے 1313 ایف آئی آرز درج کرائیں،49 افراد گرفتار
لاہور (خصوصی رپورٹ) بجلی کے نادہندگان کے خلاف لیسکو کی کارروائیاں جاری رہیں،ڈسکو سپورٹ یونٹ نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی۔ 1313 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 49 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ناردرن سرکل میں 725 نادہندگان سے 29 لاکھ 1 ہزار 880 ، سنٹرل سرکل میں 445 نادہندگان سے 59 لاکھ 11 ہزار 900 ، ایسٹرن سرکل میں 210 نادہندگان سے 2 لاکھ 74 ہزار،اوکاڑہ سرکل میں درج 184 ایف آئی آرز کے ذریعے 3 لاکھ 22 ہزار روپے ،ساو?تھ سرکل میں 271 نادہندگان سے 9 لاکھ 60 ہزار،شیخوپورہ سرکل میں 403 نادہندگان سے 1 لاکھ 27 ہزار ،قصور سرکل میں 386 نادہندگان سے 54 لاکھ 50 ہزار 242 روپے کی ریکوری اور 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ننکانہ سرکل میں 47 نادہندگان سے 4 لاکھ 45 ہزار 942 روپے کی ریکوری کی گئی ۔