لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف فیلڈ آپریشن جاری ہے اور پانچویں روز صوبے بھر میں 35 سے زائد ناکوں پر 9572 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ 9572 میں سے 348گاڑیاں غیر رجسٹرڈاور 1031 گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کے نا دہندہ نکلے۔نا دہندگان سے ایک کروڑ 36لاکھ 79ہزار 725 روپے میں سے ایک کروڑ 26لاکھ ،82 ہزار 330 روپے کی موقع پر وصولی کی گئی۔525غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں۔