لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت، سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع
لاہور(کرائم رپورٹر) صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، لاہور ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ اور شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔