عالمی حالات، پی ٹی آئی کی تحریک دو ہفتوں کیلئے موخر

 پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے گفتگو
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کیبانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مو?خر کردی۔عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مو?خر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے باریمیں کیا مو?قف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔