بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک موخر کی،حکومت و اسٹیبلشمنٹ کو اسے سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے: زرتاج گل

اسلام آباد( آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے موخر کی ہے۔حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔منگل کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر  تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر درجنوں ایف آئی آرز درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سول نافرمانی کے حوالے سے احتجاجی تحریک موخرہوئی ہے تو اسے عمران خان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔