13 سالہ بچہ لوہے کی آہنی جنگلے میں پھنس کر زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ روڈ پنجاب یونیورسٹی ٹائون کے قریب پارک میں 13 سالہ بچہ لوہے کی آہنی جنگلے میں پھنسنے سے شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق عبداللہ درخت سے کھیلتے ہوئینیچے موجود بائونڈری وال کے آہنی جنگلے پر گرا جسکے باعث لوہے کی سلاخ بچے کے سینے کے بائیں جانب گوشت میں گھس کر اوپر سے باہر نکل آئی ریسکیو ٹیم نے فوری طور پرجدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے جنگلے کو کاٹ کر بچے کو ریسکیو کر لیاریسکیو ایمرجنسی ایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا