نجی یونیورسٹی میں میں لوہے کے جال اور جنگلے لگوادئیے گئے

 اقدام طلبہ کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا 
لاہور (آئی این پی )لاہور میں  نجی یونیورسٹی میں طلبا کے خود کشی کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے عمارت میں لوہے کے جال اور جنگلے لگوادئیے گئے  ۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور میں طلبہ کے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے عمارت کی دیواروں پر لوہے کے جال اور جنگلے نصب کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام طلبہ کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کیلئے   اٹھایا گیا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپس میں سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید احتیاطی اقدامات کیے جائیں
 گے