بس معمول کے مطابق روٹ پر سفر کر رہی تھی ، ڈرائیور نیند کے غلبے میں کنٹرول کھو بیٹھا
ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈرائیور اپنی نشست سے اچھل کر نیچے گر گیا، جسے مسافروں نے باہر نکالا
پشاور(آئی این پی )پشاور بی آر ٹی کے ٹریک پر ایک تیز رفتار بس ڈرائیور کو شدید اونگھ آنے کے باعث ٹریک سے اتر کر سڑک کنارے لگے جنگلے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوئے، جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس معمول کے مطابق اپنے روٹ پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور نیند کے غلبے میں بس پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ بس کی رفتار نسبتا تیز ہونے کے باعث وہ ٹریک سے باہر نکل کر سائیڈ کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈرائیور بھی اپنی نشست سے اچھل کر نیچے گر گیا، جسے فوری طور پر قریبی مسافروں نے اٹھایا اور باہر نکالا