انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، خطرناک اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ڈیفنس لاہور نے قصور کے علاقہ بھوئیآصل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 4 سال قبل قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم اشرف عرف لاہوری کو گرفتار کر لیاملزم نے2021 میں تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقہ میں حیدرعلی نامی شہری کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھاملزم قتل کی واردات کے فورآ بعد روپوش ہو گیا تھا، سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاسی سی ڈی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشاں ہے، خطرناک ملزمان کے گرفتاری کے لیے پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہیں گے