لاہور (آئی این پی)لاہور کے 170 سکولوں کے سربراہوں کو 31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کی آخری وارننگ جاری کردی گئی۔ لاہور کے 170 سکول داخلوں کا ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں،ان سکول سربراہان کو 31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کی آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے اورداخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔