واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ماتحت میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز ایرانی علاقائی پانیوں سے حتی الامکان دور رہیں۔ہدایات کے مطابق اگر ایرانی فورسز جہاز پر سوار ہونے کی اجازت طلب کریں تو زبانی طور پر اجازت دینے سے انکار کیا جائے