اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن فراڈ سے بچائوکیلئے ہدایات جاری کردیں ۔پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ آن لائن فراڈ کے لیے کوریئر کمپنی کا جعلی نمائندہ بن کر بات کی جاتی ہے،فراڈیے خودکوڈلیوری کمپنی ملازم ظاہرکرکے او ٹی پی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،پارسل ڈیلیوری کیلئے موبائل فون پرموصول او ٹی پی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،او ٹی پی مانگنے کا مقصد آپ کے آن لائن اکائونٹس تک غیر قانونی رسائی ہے،کسی بھی اجنبی سے او ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ ڈیلیوری مین ہی کیوں نہ ہو۔