معاہدے کا مقصد پاکستان کے جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید چینی مشینری متعارف کرانا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور چین کے درمیان پانچ سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے ۔اس معاہدے کا مقصد پاکستان کے جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید چینی مشینری متعارف کرانا ہے، جس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔چینی ماہرین پاکستانی ورک فورس کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال کی تربیت فراہم کریں گے، جس سے مقامی صنعتوں میں مہارت میں اضافہ ہوگا۔