47کالجز کی سولر پر منتقلی کیلئے محکمہ انرجی ،تعلیم میں معاہدہ

لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت صوبے کے 47 کالجز کی سولر پر منتقلی کے لئے محکمہ انرجی اور محکمہ تعلیم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق 47کالجز پر 32کروڑ 90لاکھ خرچ ہوں گے، ایم او یو کی تقریب گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کوپر روڈ میں ہوئی۔ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید عنصر اظہر، ڈائریکٹر کالجز احسن مختار، فوکل پرسن محکمہ انرجی وقاص علی، پرنسپل کالج فوزیہ ناز اور مختلف اضلاع کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز نے شرکت کی۔ محکمہ انرجی صوبے کے 355کالجز کو سولر پر منتقل کرے گا، سولر پر منتقلی کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگی،3ارب لاگت آئے گی۔ محکمہ تعلیم کومنصوبے سے سالانہ 1ارب 34کروڑ کی بچت متوقع ہے۔