امریکی حملے میں شہر یوں کی ہلاکت،خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

امریکی حملے میں شہر یوں کی ہلاکت،خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہریوں کی جانیں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والے افراد معصوم شہری تھے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں بعض شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا، جس پر تہران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا مؤقف ہے کہ امریکی حملوں کا مقصد ایرانی فوجی اور لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائیاں خطے میں موجود خطرات کو کم کرنے کے لیے کی گئیں۔تاہم ایران کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں فوجی اہداف کے ساتھ ساتھ شہری علاقے بھی متاثر ہوئے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔