لاہور ( خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس احمد ندیم ارشد نیاپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے اجرا اورعارضی کاشت سکیم کی اراضی واپس لینے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ ڈویڑنز کے کمشنرز کو بھجوا دیں،عدالت نے حکام کو درخواست گزاران کیخلاف 30 روز تک تادیبی کارروائی سے روک دیا،درخواستوں میں م ئوقف اپنایا کہ درخواست گزاران نے عارضی کاشت سکیم کے تحت اراضی حکومت سے لے رکھی ہے، صوبائی حکومت سے اراضی پچاس ہزار فی ایکڑ ٹھیکہ پر لی، حکومت میعاد ختم ہونے سے قبل اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کیلئے اراضی واپس لی جارہی ہے۔