سابق لیسکو چیف کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کیخلاف انکوائری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف سمیت دیگر فریقین کو شاہد حیدر کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے بورڈز آف ڈائریکٹرز لیسکو اور انکوائری کمیٹی سے 2 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔