لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں مذاکرات کا نتیجہ آنے تک روک دی گئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک سپیکر نے مزید کارروائیاں نہ کرنے کی ہدایت کردی، اپوزیشن کے 19 معطل ارکان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید کارروائی کرنا تھی۔ذرائع کا کہنا ہے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانہ وصولی روک دی گئی ہے، معطل دس ارکان کو جرمانوں کا دوسرانوٹس بھی جاری نہ ہوسکا، تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا،