اسلام آباد ہائیکورٹ کا شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم

 اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 15روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔ کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کردی گئی۔