لاہور (کرائم رپورٹر) چار نمبر ٹی بند روڈ کے قریب دریائے راوی میں ڈوبنے والے 9 سالہ علی حمزہ کی لاش ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ کالر نے بتایا تھا کہ بچہ نہانے کے لیے دریا گیا تھا لیکن واپس گھر نہیں آیا۔ مسلسل تلاش کے بعد لاش نکال کر قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔