راوی سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)دریا راوی سے29سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہو گئی۔سگیاں کے قریب دریائے راوی میں لاش تیرتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش پانی سے نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نعیم ولد عارف معلوم ہوئی ہے اس کو قتل کیا گیا ہے یا اس کی موت نہاتے ہوئے ڈوبنے سے ہوئی ،تحقیقات کی جا رہی ہیں