اسلام آباد:جعلی دستاویزات پر روس جانے کی کوشش ،2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیاگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران متعدد شناختی اور مشکوک سفری دستاویزات پرروس جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق 27 جون کو ازبکستان ایئرویز کی پرواز سے روس جانے والے 2 مسافروں کی شناخت اور سفری دستاویزات میں تضادات کا انکشاف ہوا،ان کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ کے نتیجے میں متعدد افغان پاسپورٹ، ایک افغانی تذکرہ، ایک پاکستانی قومی شناختی کارڈ اور ایک روسی دستاویز برآمد ہوئی، دونوں مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیاہے۔