اسلام آباد ( آن لائن ) صدرِ پاکستان نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر حسن کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کر دیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر حسن کی تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 242 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر حسن تین سال کی مدت یا 65 سال کی عمر مکمل ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں گے