ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان صرف اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز ہوتے تھے:قانون و انصاف کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابقلا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحیی افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز ہوتے تھے، اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، چیف جسٹس نے کمیشن کو فعال بنانے کیلئے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔