شہدا ء نے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ‘ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن اور سکون کی نیند سوتے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں علمائے کرام اور مشائخ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان کی کوششوں سے تیسری عالمی جنگ رک گئی، جبکہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی محنتیں رنگ لے آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی سفارت کاری کی کوششوں کو سراہ رہی ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ شہدا نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن اور سکون کی نیند سوتے ہیں۔