پاکستان اتحاد مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کرے گا، سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر کا رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں عشائیہ 
 پاکستان اہم اسلامی ملک ، مشترکہ مقاصد کے لیے کام کر تے رہیں گے،ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم
اسلام آباد  (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی نہ صرف اسلامی دنیا بلکہ عالمی سطح پر مکالمے، رواداری، اور انسانی ہمدردی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان، رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر امت کے اتحاد، امن، اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ وفاقی  وزیر  سے رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ دیا گیا، جس میں ملک کی ممتاز سیاسی، مذہبی اور سفارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان، سینیٹر  حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل، وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی، مذہبی رہنما شاہ اویس نورانی، مولانا فضل الرحمن خلیل سمیت متعدد اہم شخصیات اور مختلف ممالک کے سفرا شریک ہوئے۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی موجودگی امت مسلمہ کے لیے اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کی علامت ہے