صوابی(آئی این پی) تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا جس کے باعث دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاو میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں سے گریز کریں، تیز بہاو کے دوران آبی گزرگاہوں سے دور رہیں۔دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں بالخصوص لیہ، بھکر اور میانوالی کے علاقوں میں تیز بہاو متوقع ہے۔