تربیلا ڈیم میں سپل وے کھول دئیے گئے

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے کابل اور دریائے سندھ میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوگیا، جبکہ نوشہرہ کے علاقے کنڈ خیر آباد میں دونوں دریاں کے سنگم پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھنے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں، جس کے باعث کنڈ خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر پانی کی سطح بلند ہوگئی