پانی کی سطح متوازن ہونے پرراول ڈیم سپل ویز ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے

راولپنڈی (آن لائن)راول ڈیم میں پانی کی سطح متوازن ہونے کے بعد سپل ویز ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح 1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے ۔پانی کے اخراج کے بعد واٹر لیول 1 ہزار 746 تک آگیاسپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے،اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کی گئی۔