اگلے سال تک مزید 2ہزار الیکٹرک بسیں سڑکوں پردوڑتی نظرآئیں گی مریم نواز

 اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں،ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں
وزیراعلی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر  کی ملاقات ‘ صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گزشتہ روز (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کا خیر مقدم کیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اے ڈی بی کے نائب صدر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا ۔ ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے انعقاد پراے ڈی پی سے اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں نرسنگ تعلیم، اسکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اورکسانوں کو زرعی مشینری کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزیددو ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کی سہولت کے لئے جلد مکمل کریں گے۔ زراعت کی بہتری اور معاشی ترقی کے منصوبے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو گیم چینجر قرار دیا۔ وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تیل کے بیجوں، دالوں اور پھلوں کی کاشت بڑھانے، زرعی فنانس اور کولڈ چینز بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ، بڑھتی ہوئی ورک فورس کے ساتھ صنعتی ترقی کا ہب ہے