اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں حکمران لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا، رکنِ پارلیمنٹ اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے رہنما منتخب ہو گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق اینڈی برنہم، سر کیئر اسٹارمر کی جگہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور آئندہ ہفتے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پیر کے روز بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔