لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی قیادت کی ایک اور بڑی تبدیلی کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے باضابطہ طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ 10 برسوں میں برطانیہ کے 7ویں وزیراعظم بن گئے ہیں، شاہ چارلس سوم نے بکنگھم پیلس میں اینڈی برنہم سے ملاقات کے بعد انہیں نئی حکومت بنانے کی دعوت دی جس کے ساتھ ہی اقتدار کی منتقلی کا آئینی عمل مکمل ہوگیا۔