پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پرہیں: امریکی رکن کانگریس

 ہمارے آموں کا ذائقہ بھی ہماری زرعی روایت اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے:رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی رکن کانگریس ریان زِنکے کا کہنا ہے  پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکیوں ، پاکستانیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپورشرکت کی۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور ان کی اہلیہ لبنی رضوان کی جانب سے شرکا کا پرجوش استقبال کیا گیا، مینگو فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی آموں اور آموں سے بنی مختلف اشیا سے تواضع کی گئی۔تقریب سے رکن کانگریس ، ممبر امور خارجہ کمیٹی اور سابق نیوی سیل ریان زنکے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی آم کے ذائقے کا سفر صدیوں پر محیط ہے اورکم و بیش ملک کی شناخت کا درجہ حاصل کر چکا ہے