کراچی (آئی این پی )مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ 91ہزارآٹھ سوروپیتک پہنچ گئی۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سو نے کی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 8 سو روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 1286 روپے بڑھ کر 250171 روپے ہوگئے۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام بھی بلندترین سطح پر جاپہنچے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 2792 ڈالر کا ہوگیا،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا کا آل ٹائم ہائی 2784 ڈالر تھا۔