سونا پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 کراچی(آئی این پی )سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے سے قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3لاکھ 8ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 3255روپے کے اضافے سے 2لاکھ 64ہزار 60روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2944ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔