حکومت جولائی کے دوران ایک کارگو خریدے گی‘اگست میں6کارگو حاصل کرنے پر بھی غور
اسلام آباد(آئی این پی) آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب قطر سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث پاکستان نے اضافی ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر ہونے کے خدشہ ہے ، جس کے پیشِ نظر پاکستان نیاضافی ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا حکومت جولائی کے دوران اسپاٹ مارکیٹ سے کم از کم ایک اضافی ایل این جی کارگو خریدے گی، جبکہ اگست کے لیے مزید چھ ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی تیاری بھی جاری ہے