قطر کا پاکستان کو اضافی ایل این جی کارگو دینے سے انکار

اس وقت ملک میں ایل این جی سرپلس ہے، تمام گیس کی یکساں قیمت طے نہیں کی
ا سلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے  قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی خریداری موخر کر دی ہے اور جنوری میں اضافی کارگو دینے سے انکار کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  قومی اسمبلی میں گیس کی مقامی پیداوارمیں کمی اور مہنگے داموں ایل این جی درآمد پر توجہ دلائو نوٹس  پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ نوٹس پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ جوایل این جی خریدرہے ہیں وہ ٹرم کنٹریکٹ کے ذریعے خرید رہے ہیں، اس وقت ملک میں ایل این جی سرپلس ہے، تمام گیس کی یکساں قیمت طے نہیں کی ہے، یکساں قیمت نہ ہونے سے3600والی ایل این جی کاکوئی گاہک نہیں۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا بجلی ایل این جی کے 600 ملین یونٹ خریدے گی مگر 250 ملین یونٹ خرید رہی ہے، ایک کمپنی سے اضافی کارگو اگلے سال تک ڈیفر کرنے کی کوشش میں ہیں